ارسال مقاله

برای ارسال مقاله نیاز به ثبت‌نام و ورود به سامانه است.

چک‌لیست آماده‌سازی برای ارسال مقاله

به‌عنوان مرحله‌ای از روند ارسال مقاله ، لازم است که نویسندگان از مهیا بودن اقلام مختلف برای ارسال مقاله اطمینان حاصل کنند. برای این کار لازم است که اقلام موجود در چک‌لیست زیر را بررسی نموده و در صورت مهیا بودن جلوی آن تیک بزنند.
  • The submission has not been previously published, nor is it before another journal for consideration (or an explanation has been provided in Comments to the Editor).
  • The submission file is in OpenOffice, Microsoft Word, or RTF document file format.
  • Where available, URLs for the references have been provided.
  • The text is single-spaced; uses a 12-point font; employs italics, rather than underlining (except with URL addresses); and all illustrations, figures, and tables are placed within the text at the appropriate points, rather than at the end.
  • The text adheres to the stylistic and bibliographic requirements outlined in the Author Guidelines.

راهنمای نویسندگان

مقالہ نگاروں کے لیے ہدایات

معیارایک تحقیقی مجلہ ہے، جس میں اردو زبان و ادب کے حوالے سے غیر مطبوعہ مقالات ایچ۔ای ۔سی

(HEC)کے طے کر دہ ضوابط کے مطابق شائع کیے جاتے ہیں۔تمام مقالات اشاعت سے قبل غیر جانب دارانہ جائزے (Peer Review)کے لیے مختلف ماہرین کو بھیجے جاتے ہیں ، جن کی منظوری کے بعد ان کی اشاعت ہوتی ہے۔مقالہ ارسال کرتے ہوئے درج ذیل اصولوں کو ملحوظ رکھاجائے ،جو آج کی ترقی یافتہ علمی دنیا میں بالعموم رائج ہیں :
٭ مقالہ غیر مطبوعہ ہو اور کسی دوسری جگہ اشاعت کے لیے نہ بھیجا گیا ہو۔
٭ مقالہ ایم ۔ایس ورڈ(MS Word) پرA4حجم کےکاغذ پر ایک ہی جانب کمپوز کروا کر بھیجا جائے، جس کے متن کا مسطر’۸x۵‘انچ رکھا جائے۔
٭ مقالے کی ”ہارڈ“ اور ”سوفٹ“کاپی دونوں ارسال کی جائیں۔
٭ الفاظ وحروف جمیل نوری نستعلیق میں ہوں،جن کا حجم ۱۲رکھا جائے۔
٭ مقالے کے ساتھ انگریزی زبان میں اس کا عنوان،کلیدی الفاظ(Keywords) اور ملخص(Abstract) ضرور شامل کیا جائے، جو تقریباً ۵۰۰ الفاظ پر مشتمل ہو۔
٭ مقالے کے پہلے صفحے پر مقالہ نگار کا مکمل نام ، اس کے انگریزی ہجے، عہدہ/پیشہ، ادارہ ، ڈاک کا پتا اوررابطہ نمبر درج کیا جائے۔
٭ اردو کے علاوہ دیگر زبانوں میں شخصیات کے نام اور کتب کے عنوانات انگریزی حروف میں قوسین میں درج کیے جائیں۔
٭ جب پہلی بار کسی اہم شخصیت کا ذکر آئے تو قوسین میں تاریخ پیدائش اور تاریخ ِوفات درج کی جائے ۔ اگر دونوں میں سے کوئی ایک سنہ معلوم ہو تو پیدائش کے ساتھ ’پ‘ اور وفات کے ساتھ ’م‘ لازمی لکھا جائے۔
٭ کتاب کے ساتھ اس کا سنہ اشاعت تحریر کیا جائے اور اگر کسی حکمران یابادشاہ کا نام شاملِ مقالہ ہو تو بہ ذریعہ سنین اس کے عہد کی نشان دہی کی جائے۔
٭ حواشی ، حوالہ جات اور مآخذ شکاگو مینول (Chicago Manual)کے طریقۂ کار کے مطابق ترتیب دیے جائیں۔
٭ فہرستِ مآخذ مقالے کے آخر میں رومن میں تحریر کی جائے۔ اس مقصد کے لیے نقلِ حرفی (Transliteration)کا جدول اسی ویب گاہ پر موجود ہے۔
٭ مقالے کے غیر مطبوعہ ہونے کی تصدیق مع دست خط ارسال کی جائے۔
٭ مقالے کے مندرجات کی تمام تر ذمے داری محققین/ مقالہ نگاروں پر ہوگی۔
٭ معیار میں اشاعت کے لیے آنے والے مقالات تاریخِ موصولی کی ترتیب سے شائع کیے جاتے ہیں۔ کسی انتظامی مصلحت کے تحت مقالے کی اشاعت کسی بھی وقت روکی جاسکتی ہے۔
٭ جو مقالہ درج بالا ضوابط پر پورا نہیں اترے گا اسے ناقابل اشاعت سمجھا جائےگا۔دوبارہ ارسال کیے جانے کی صورت میں اسے انتظار کی فہرست(Waiting List) میں رکھا جائے گا۔
٭ مقالہ نگاروں کی سہولت کے پیش نظر حوالہ جات اور کتابیات میں اندراج کا طریقہ درج ذیل ہے:
ا۔مطبوعہ اردو کتاب :
• حوالے میں اندراج:
آصف فرخی، حرفِ من و تو(لاہور: سنگ میل پبلی کیشنز، ۲۰۱۵ء)، ۴۵۔
• فہرست ِمآخذ میں اندراج:
Farrukhi, Asif. Ḥarf-i Man-o-Tu. Lahore: Sang-e-Meel Publications, 2015.
ب۔مطبوعہ انگریزی کتاب:
• حوالے میں اندراج:
جان ایٹو(John Ayto)،Word Origins (لندن:اے اینڈ سی بلیک،۲۰۰۵ء)،۴۴۔
• فہرست ِمآخذ میں اندراج:
Ayto, John. Word Origins. London: A&C Black,2005.
ج۔ مطبوعہ مضامین/مقالات:
• حوالے میں اندراج:
سجاد باقر رضوی،’’افسانوی ادب کے تراجم: مسائل اور مشکلات‘‘ مشمولہ اردو زبان میں ترجمے کے مسائل،مرتبہ اعجاز راہی(اسلام آباد: مقتدرہ قومی زبان،۱۹۸۶ء)،ص۱۹۹۔
فہرست ِمآخذ میں اندراج:
Rizvi, Sajjad Baqir. "Afsanvi Adab ke Tarajim: Masail aur Mushkilat" in Urdu Zaban mai’n Tarjumay ke Masail. Edited by Ejaz Rahi.Islamabad: Muqtadra Qaumi Zaban,1986.197-202.
د۔مرتبہ کتاب:
• حوالے میں اندراج:
مجید امجد، کلیاتِ مجید امجد،مرتبہ خواجہ محمد زکریا(لاہور:الحمد پبلی کیشنز،۲۰۰۱ء)،۱۵۱۔
• م فہرست ِمآخذ میں اندراج:
Amjad, Majeed. Kuliyāt-i Majīd Amjad. Edited by Khawaja Muhammad Zakariya. Lahore: Alhamd Publications, 2001.
ہ۔ مجلہ، جریدہ یا رسالہ :
• حوالے میں اندراج:
مظفر علی سید،’’گیت(جیون پیارا۔۔۔)‘‘م،راوی،جلد ۴۵، شمارہ۱)نومبر ۱۹۵۱ء): ۱۴۰۔۱۳۹۔
• فہرست ِمآخذ میں اندراج:
Syed, Muzaffar Ali. "Geet:Jivan Pyara…". Ravi. Vol.45. Issue 1. (November 1951):139-140.
و۔ اخبار:
حوالے میں اندراج:
سلیم الدین قریشی،”ہم نے کیا کھویا کیا پایا“،روزنامہ جنگ، ۲۳مئی۲۰۰۸ء، ۷۔
• فہرست ِمآخذ میں اندراج:
Qureshi, Saleem uddin. "Hum ne Kya Khoya kya Paya". Daily Jung. May 23, 2008.
ز۔ ترجمہ :
حوالے میں اندراج:
• ایڈورڈسعید( Edward Said)،اسلام اور مغربی ذرائع،مترجم جاوید ظہیر(اسلام آباد:مقتدرہ قومی زبان ، ۱۹۸۱ء)، ۳۸۲۔
• فہرست ِمآخذ میں اندراج:
Said, Edward. Islam aur Maghribi Zara’e. Translated by Javed Zaheer. Islamabad: Muqtadra Qaumi Zaban, 1981.

ح۔ ریکارڈ یا ذخیرہ:
• حوالے میں اندراج:
مولوی محمد اعظم بہاول پوری،اقبال نامہ سعادت آیات،۱۷۴۰ء-OR،برٹش میوزیم،لندن،۱۵۔
• فہرست ِمآخذ میں اندراج:
Bahawalpuri, Maulvi Muhammad Azam. Iqbāl Nāma-i Sa‘ādat Āyāt. OR-1740. British Museum, London.
ط۔ برقی ماخذ:
• حوالے میں اندراج:
محمد ارشد،’’رشید حسن خاں بحیثیت محقق‘‘،تاریخ ملاحظہ: ۱۰؍جولائی ۲۰۱۸ء ،http://avadhnama.com/Rasheed-hassan-bahaisiyat-muhaqiq-wa-mudawin۔
• فہرست ِمآخذ میں اندراج:
Arshad, Muhammad. "Rasheed Hassan Khan Bahaisiyat Muhaqqiq-o-Mudawwin. Accessed July 10, 2018. http://avadhnama.com/Rasheed-hassan-bahaisiyat-muhaqiq-wa-mudawin.

 

بیانیه محرمانگی

The names and email addresses entered in this journal site will be used exclusively for the stated purposes of this journal and will not be made available for any other purpose or to any other party.