کم یونی کیٹنگ وے سلز‘‘ کا تکنیکی تجربہ ’’خواب سراب’’ کے آئینے میں’’

  • عمارہ علی
Keywords: Khaab Saraab, Anis Ashfaq, technical experiments, communicating vessels, Mario Vargas Llosa

Abstract

Khaab Saraab is the second famous novel of Anis Ashfaq published in 2017 from Lucknow and in 2018 from Pakistan. The writer has effectively used different techniques; creating an internal coherence and harmony among different threads of story, that resulted an increase in the novel’s power of persuasion. This research paper aims to discover different internal links developed by the writer in the light of novelistic technique “Communicating Vessels” described by Mario Vargas Llosa, a contemporary critic, prolific writer and novelist.

References

1۔ ماریو پیڈرو برگس یوسا(Jorge Mario Pedro Vargas Llosa;1936_____) کا شمار پچھلی پانچ دہائیوں سے لاطینی امریکہ کی ممتاز شخصیات میں ہوتا ہے۔وہ ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں اور ایک ادیب ،کالج پروفیسر، صحافی اور سیاستدان کی حیثیت سے معروف ہیں ۔ ادب کی دنیا میں وہ ناول نگار، ڈراما نگار، انشائیہ نگار ،افسانہ نگار ،مضمون نویس اور ناقد کی شناخت رکھتے ہیں ۔ ماریو برگس یوسا کی ولادت جنوبی پیرو (Peru) کے چھوٹے سے شہر آرے کیپا (Arequipa) میں 28 مارچ 1936ء کو ہوئی۔ یوسا ابھی بچہ ہی تھا کہ اس کے والدین نے علیحدگی اختیار کر لی۔آرے کیپا میں ایک برس رہنے کے بعد، وہ اپنی ماں اور نانا کے ساتھ بولیویا (Bolivia)کے شہر کوچابامبا (Cochabamba)منتقل ہو گیا۔یہیں اس کا بچپن گزرا اور یہیں سے اس نے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ یوسا نے نوعمری میں نظمیں لکھنے کا آغاز کیا۔سولہ سال کی عمر میں گریجویشن سے قبل ہی اس نے مقامی اخبارات کے لیے صحافت شروع کر دی۔1952ء میں اس کا پہلا کھیل (Three Act play) شائع ہوا۔ 1953ء میں اس نے لیما کی دانشگاہ(San Marcos National University) سے قانون اور ادب کی تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں ،اسی دانشگاہ سے یوسا کو سپین میں پڑھنے کے لیے سکالرشپ ملا۔ یوسا اپنے عہدکےنمائندہ ادیبوںمیں سے ہیں،ان کےادبی کارناموں کی فہرست طویل ہے اور اسی بنا پر انھیں متعدد انعامات اور عالمی اعزازات سے نوازا گیا ہے جن میں 2010ء میں دیا جانے والا نوبل پرائز بھی شامل ہے۔ کہانی کار کی حیثیت سے یوسا نے اپنے تخلیقی سفر میں کئی افسانوی مجموعوں کے علاوہ اٹھارہ ناول بھی تخلیق کیے۔ یوسا کے مشہور ناولوں میںسورما کا زمانہ (The Time Of The Hero;1963)، سبز مکان (The Green House;1965) ،گرجے میں مکالمہ (Conversation In The Cathedral;1969)اور دنیا کے خاتمے کی جنگ (The War Of The End Of The World;1991) شامل ہیں۔ ادبی لگاؤ کے علاوہ یوسا کو سیاست اور صحافت سے بھی دلچسپی رہی۔
2۔ ماریو برگس یوسا (Mario Vargas Llosa)، نوجوان ناول نگار کے نام خط (Letters to a Young Novelist)مترجم محمد عمر میمن (کراچی: شہرزاد،2010ء) ، ص121۔
3۔ نجیبہ عارف،"تنقید اور تخلیق کی کتھاـــــنوجوان ناول نگار کے نام خطوط"، مشمولہ بنیاد ، ص 335۔
4۔ عبدالرحمٰن۔ ’’خواب سراب : موجود متن پر تشکیل کردہ جدید بیانیہ‘‘، مشمولہ ’’مکالمہ‘‘ ۔ شمارہ 35 : ص 132۔
5۔ انیس اشفاق، خواب سراب، (لکھنؤ: انیس اشفاق،فروری2017ء)،ص 300۔
6۔ ایضاً، ص 150
7۔ ایضاً، ص 308
8۔ ایضاً، ص 129
9۔ ایضاً، ص 161
10۔ انیس اشفاق ۔دکھیارے(کراچی:شہر زاد،دسمبر 2014ء)۔
11۔ ¬¬¬¬¬¬¬¬ــــــــــــ۔خواب سراب(لکھنؤ: انیس اشفاق،فروری2017ء)۔
12۔ ـــــــــــــ ۔پری نازاورپرندے(لکھنؤ: انیس اشفاق،جون 2018ء)۔
Published
2021-06-30
Section
Research Article