فتوی میں جدید طبی تحقیقات کے اثرات: ایک تجزیاتی مطالعہ

Impacts of Modern Medical Research in Fatwa: An Analytical Study

  • Shad Muhammad PhD Scholar, University of Karachi, Karachi
Keywords: فتویٰ, جدید طبی تحقیقات, معیار, اثرات

Abstract

فتوی کے معنی کسی بھی شرعی حکم کو واضح کرنےہیں۔ فتوی دینے کا منصب ہر کسی کو حاصل نہیں ہے، بلکہ اس کے لیے اہلیت شرط ہے اور اہلیت میں جہاں دیگر شرائط شامل ہیں، وہاں یہ بھی شرط ہے کہ فتوی دینے والے کو ”فقہ الواقع“ کا فہم حاصل ہو۔ فقہ الواقع کا مطلب یہ ہے کہ مفتی کو اپنے دور کےتغیرات، ایجادات، تحقیقات، حالات اور عرف ورواج کا علم ہو، اور کسی بھی صورتحال کی حقیقت کا فہم اسے حاصل ہو،کیونکہ کئی شرعی مسائل ایسے ہوتے ہیں جو کسی خاص صورتحال یا عرف یا تحقیق پر مبنی ہوتے ہیں اور اس صورتحال یا عرف یا تحقیق کے تبدیل ہونے سے ان مسائل کا شرعی حکم بھی بدل سکتا ہے اور شرعی حکم کے لیے واقعہ کی حقیقی صورتحال جاننا ضروری ہوتا ہے۔۔

 زمانہ قدیم سے اہلِ علم اور فقہاء شرعی مسائل بتاتے ہوئے دیگر عوامل کی طرح بسا اوقات طبی رائے کو بھی بنیاد بناتے آئے ہیں ، چونکہ عصرِ حاضر میں طب کی دنیا میں نئی تحقیقات سامنے آرہی ہیں، ایسی ایجادات ہورہی ہیں جن کا سابقہ ادوار میں تصور بھی ناممکن تھا، اس لیے جن مسائل کی بنیاد طبی تحقیق یا رائے ہوتی ہے، ان پر اگر غور کیا جائے تو جدید طبی تحقیقات کی وجہ سےان پر مختلف اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ یہ اثرات مختلف ہوتے ہیں، جن سے قدیم رائے کو مزید تقویت بھی مل سکتی ہے، کسی رائے کی تعلیل میں فرق پیش آسکتا ہے، کسی قدیم رائے میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے اور جن جدید مسائل میں قدیم فقہاء کی کوئی رائے موجود نہیں ہے، ان میں شرعی حکم کے لیے راہنمائی بھی مل سکتی ہے۔اس سے موضوع کی اہمیت کا علم ہوجاتا ہے۔

زیرِ نظر مقالہ میں پہلے اس نکتہ پر غور کیا جائےگا کہ کیا فتوی میں طبی ماہرین کی رائے پر اعتماد کیا جاسکتا ہے؟ اس کے بعدیہ تحقیق پیش کی جائےگی کہ جدید طبی تحقیقات کس حد تک فتوی میں اثرانداز ہوتی ہیں اور اس کے کیا نتائج ہوسکتے ہیں؟

Published
2024-12-20
How to Cite
Muhammad, S. (2024). فتوی میں جدید طبی تحقیقات کے اثرات: ایک تجزیاتی مطالعہ: Impacts of Modern Medical Research in Fatwa: An Analytical Study. FIKR-O NAZAR فکر ونظر, 62(2), 66-83. https://doi.org/10.52541/fn.v62i2.5062
Section
Peer-Reviewed Articles مقالات